حاجیوں کی سلامتی کے لئے ہر اقدام کرنے کا اعلان

,

   

ریاض۔سعودی وزیر داخلہ اور سربراہ اعلی حج کمیٹی شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے اس سال حج موسم میں شریک سیکیورٹی فورس کے کمانڈروں اور سیکیورٹی اداروں کے اعلی عہدیداروں کے ساتھ آن لائن وڈیو اجلاس کیا۔انہوں نے منی، عرفات اور مزدلفہ حجاج کی آمد ورفت سے متعلق انتظامات اور انہیں پیش کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا ہے۔سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزیر داخلہ نے ہر برس کی طرح اس سال بھی حج سے متعلق تمام اہم امور پر غوروخوض کیا۔ ٹریفک، صحت، سیکیورٹی اور حفاظتی تدابیر اسکیموں کا جائزہ لیا گیا۔حج کے دوران سب سے اہم مسئلہ منی، مزدلفہ اور عرفات حاجیوں کی آمد ورفت کا ہے۔ اس سے متعلق انتظامات پرغوروخوض کیا گیا۔ حاجیوں کو حج کے کام آسانی سے ادا کرنے کے لیے ضروری سہولتیں زیر بحث آئیں۔وزیر داخلہ نے سیکیورٹی فورس اور حج سیکیورٹی کے کمانڈروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی واضح ہدایت ہے کہ حاجیوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کیاجائے۔شاہ سلمان کا حکم ہے کہ حج کے کام بہتر شکل میں انجام دیں اور کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے صحت انتظامات اعلی درجے کے ہوں۔یاد رہے کہ اس سال کورونا کی وجہ سے حج کا فریضہ ادا کرنے کا موقع صرف محدود عازمین کو دیا گیا ہے جس کے لئے آن درخواستوں کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔160 ممالک کے عازمین نے فریضہ حج کیلئے آن لائن درخواست دی ہے۔