حادثات میں کمی کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت

   

نظام آبادم یں روڈ سیفٹی کمیٹی کا اجلاس، کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو کا خطاب
نظام آباد :31؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )ضلع کلکٹر مسٹر راجیو گاندھی ہنمنتو نے روڈ سیفٹی اور حادثات میں کمی کیلئے متعلقہ عہدیداروں کو ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت دی ۔ آج کلکٹر یٹ میں ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتوکی صدارت میں روڈ سیفٹی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں محکمہ ٹرانسپورٹ ، پولیس پنچایت راج ، ریونیو دیگر عہدیداروں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر حادثات کی شدت سے متعلق واقف کراتے ہوئے پولیس کمشنر مسٹر کملیشور نے بتایا کہ سال 2023 ء میں 767 سڑک حادثات پیش آئے ہیں اوران میں 337 افراد کی موت واقع ہوئی ہے 203 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں ۔ سال 2022 ء میں 674 سڑک حادثات پیش آئے ہیں۔ 340 افراد کی موت واقع ہوئی ہے اور سب سے زیادہ سڑک حادثات ڈچپلی پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آئے ہیں ۔ ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو نے قومی شاہراہ کے 4 لائن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ قومی شاہراہ سڑک حادثات سے پاک رکھنے کیلئے ضروری اقدامات کریں ۔ جن مقامات پر زائد حادثات پیش آرہے ہیں یہاں پر بلاک کی حیثیت سے قرار دیں ۔ٹرننگ و دیگر مقامات پر اور سائن بورڈ نصب کرنے کی ضلع مستقر کے علاوہ دیگر مقامات پر ٹرافک مسائل کے حل کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت دی ۔ اس اجلاس میں اڈیشنل کلکٹرس چترا مشرا، یادی ریڈی ، میونسپل کمشنر مکرند و دیگر بھی موجود تھے ۔