حادثات کی روک تھام کیلئے قواعد کی پاسداری ضروری

   


نارائن پیٹ ۔ نارائن پیٹ ٹاون کے شیلاگارڈن فنکشن ہال میں قومی روڈ سیفٹی ماہ کے سلسلہ میں ایک تقریب کا محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے انعقاد عمل میں آیا ۔ جس میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرتے ہوئے ضلع ایس پی شریمتی ڈاکٹر ایم چیتنا ، آئی ٹی ایس نے اپنے خطاب میں کہا کہ روز مرہ سڑک حادثات پر قابو پانے کیلئے طلباء اور نوجوانوں کو شعور بیداری کیلئے آگے آنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ انسان وقت کے ساتھ ساتھ مختلف قسم کی گاڑیاں بنارہا ہے ۔ لیکن حادثات کو تب ہی روکا جاسکتا ہے جب گاڑی کی قسم کی نوعیت کے ساتھ قواعد و ضوابط کی پاسداری کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع نارائن پیٹ کو ایک محفوظ ضلع بنانے کیلئے ہر نوجوان اور شہری روڈ رولز اور ٹراویل کے قاوعد کی پابندی کرے ۔ انہوں نے کہا کہ گاڑی تیز رفتار اکثر مہلک ثابت ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گاڑی چلاتے وقت لازما سیٹ بیلٹ ، ہلمٹ لگانے اور نشہ پر گاڑی نہ چلانے کی تلقین کی ۔ ضلع ایس پی نے کہا کہ روڈ سیفٹی ماہ کے دوران تحریری و تقریری مقابلوں کا انعقاد عمل میں لایا جائے ۔ موجودہ ٹرانسپورٹ سنٹر نے کہا کہ طلباء میں 2030 تک حادثات کو 50 فیصد تک محدود کرنے کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے ۔ اس کے مطابق اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اعداد شمار کے مطابق ملک میں ہر روز 4.49 لاکھ سڑک حادثات رونما ہوتے ہیں ۔ جن میں 440 افراد ہلاک ہوتے ہیں اور کئی لوگ زخمی ہوتے ہیں ۔ اس تقریب میں ضلع ناظر تعلیمات مسٹر رویندر آر اینڈ بی ڈی ای موٹر وہیکل انسپکٹروں ، آٹو ڈرائیوروں کار ڈرائیوروں اور طلباء و اساتذہ نے شرکت کی ۔ اس موقع پر شرکاء سے روڈ سیفٹی کیلئے جدوجہد کرنے کا عہد لیا گیا ۔