حادثہ کا شکار ٹرین کے انجن کی ماہانہ جانچ نہیں کی گئی تھی

   

کلکتہ: جلپائی گوڑی کے مینا گوری میں ریلوے حادثہ کی جانچ کررہی ٹیم نے انکشاف کیا ہے کہ حادثہ کا شکار ہونے والی ٹرین کے انجن کا ماہانہ معائنہ نہیں کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی ٹرین کے انجن کا ہر ماہ معائنہ کیا جاتا تھا۔ مگر اس مہینہ انجن کی جانچ نہیں کی گئی۔کمشنر آف ریلوے سیفٹی جو حادثے کی تحقیقات کر رہے ہیں، پہلے ہی سوال کر چکے ہیں کہ ایسا کیوں نہیں ہوا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انجن کی جانچ کے تین لیول مقرر ہے ۔