حیدرآباد ۔ 5 ستمبر (سیاست نیوز) عطاپور کے علاقہ میں ایک ڈی سی ایم ڈرائیور نے دہشت مچادی۔ نشہ کی حالت میں دھت ڈرائیور نے چند سائیکلوں اور کاروں کو اپنی دہشت کا نشانہ بنایا اور چند مکانات کی باونڈری والس کو نقصان پہنچایا۔ رات دیر گئے پیش آئی واردات سے علاقہ میں کشیدگی پیدا ہوگئی اور مقامی عوام میں خوف و دہشت پیدا ہوگئی۔ تاہم چند افراد نے ڈی سی ایم ڈرائیور کو پکڑ کر اس کی خوب پٹائی کردی اور پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس عطاپور نے فوری اقدام کرتے ہوئے ڈی سی ایم ڈرائیور کوحراست میں لیتے ہوئے ڈی سی ایم کو ضبط کرلیا اور مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ع