حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والے 33افراد زیرحراست

   

حیدرآباد28 /ستمبر (یواین آئی) حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والوں کیخلاف پولیس نے کل شب گچی باولی ٹریفک پولیس اسٹیشن کے حدود میں مہم چلائی اور 33 افرادکو حراست میں لے کر کوکٹ پلی عدالت میں جج کے سامنے پیش کیا گیا۔ ان میں سے 6کو جیل اور جرمانہ کی سزاسنائی گئی۔ ایک کو 30 دن قید اور 5 ہزار روپے جرمانہ ، دوسرے کو تین دن قید اور 5 ہزار روپے جرمانہ اور تیسرے کو دو دن قید اور 5 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔