حالیہ ریاستی ا نتخابات میں کاشتکاروں نے مودی کو اپنی طاقت دکھادی: راہول گاندھی

,

   

جئے پور۔9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) راہول گاندھی نے ا ٓج کہا کہ کاشتکاروں نے جو زرعی پریشانیوں کا سامنا کررہے ہیں، وزیراعظم نریندر مودی کو اپنی طاقت حالیہ ریاستی انتخابات میں ہندی داں ریاستوں میں دکھادی ہے جن میں راجستھان بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ان ریاستوں میں کانگریس کے خلاف انتخابی مقابلہ میں شکست کھاچکی ہے۔ وہ جئے پور میں کاشتکاروں کے ایک جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے۔ راجستھان میں کانگریس حکومت تشکیل پانے کے بعد یہ ان کا پہلا جلسہ عام تھا۔ انہوں نے لوک سبھا انتخابات 2019ء میں کانگریس کے برسر اقتدار آنے کی جرأت میں ہر ریاست کے کاشتکاروں کے قرضہ جات معاف کرنے کا تیقن دیا۔ تاہم صدر کانگریس نے کہا کہ زرعی قرضوں کی معافی ایک چھوٹا سا قدم ہوگا جو زرعی پریشانی دور کرنے کی سمت اٹھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک ’’سبز انقلاب‘‘ کی ضرورت ہے تاکہ مسئلہ کی یکسوئی ہوسکے۔ مودی پر کئی کروڑ مالیتی رافیل سودے کے بارے میں مباحثہ میں شرکت نہ کرنے پر تنقید کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ ’’چوکیدار‘‘ لوک سبھا انتخابات میں ایک منٹ بھی کھڑا نہیں ہوسکتا اگر رافیل مسئلہ کو موضوع بحث بنایا جائے۔راہول گاندھی لفظ ’’چوکیدار‘‘ جسے مودی نے استعمال کیا تھا ، مذاق کا موضوع بنارہے تھے۔ انہوںنے ان کی نگرانکاری پر بدنعوانی کا الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے رافیل سودے کی جے پی سی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ کیوں کہ وزیر دفاع ان کے سوال کا جواب نہیں دے سکیں۔