حالیہ ہلاکتوں کے بعد وادی میں سیکورٹی بندوبست سخت

   

سری نگر:حالیہ ہلاکتوں کے پیش نظروادی کے قرب و جوار بالخصوص حساس اضلاع میں سیکورٹی بندوبست کو مزید سخت کر دیا گیا ہے ۔شہر میں جہاں ناکوں کے جال کو مزید توسیع دی گئی ہے وہیں حساس مقامات پر سیکورٹی کی نفری میں بھی اضافہ کیا گیا ہے اور انہیں مزید چوکنا بھی رکھا گیا ہے ۔یو این آئی اردو کے ایک نامہ نگار نے مختلف علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد بتایا کہ سری نگرسمیت وادی کے باقی اضلاع میں سیکورٹی بندوبست کو مزید سخت کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بعض مقامات پر سکوٹر سواروں کو روک کر ان کے بیگوں کی تلاشی لے رہے تھے ۔سیکورٹی فورسز اہلکار مشکوک نظر آنے والے راہگیروں کو بھی روک کر ان کے شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعدانہیں آگے جانے کی اجازت دے رہے تھے۔