بنگلورو: کرناٹک کے کالجوں میں مسلم طالبات کے حجاب پہن کر کلاس میں جانے سے متعلق تنازعہ کا اثر مسلم طالبات کی پڑھائی پر واضح طور پر نظر آنے لگا ہے۔ منگلورو یونیورسٹی (ایم یو) کے وائس چانسلر پروفیسر پی ایس یدپدتھا نے مئی میں اعلان کیا تھا کہ جو طالبات بغیر حجاب کے کلاس میں شامل ہونے کی خواہشمند نہیں ہیں، انہیں ٹی سی (ٹرانسفر سرٹیفکیٹ) جاری کردیا جائے گا۔اس کے بعد سے 16 فیصد سے زیادہ مسلم طالبات ایم یو سے متعلق سرکاری اور امداد یافتہ کالجوں کے دوسرے، تیسرے، چوتھے اور پانچویں سیمسٹر میں اپنی ٹی سی لے لی ہے۔