حج اور عمرہ کو محفوظ بنانے کے بڑے منصوبوں پرعمل آوری

   

مکہ مکرمہ ۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ سعودی عرب ایسے بڑے منصوبوں پرکام کر رہا ہے جن کی بدولت وبا سے بننے والی صورت حال میں حج اور عمرہ محفوظ طور پر ہو سکے۔ شوریٰ کونسل کے 8 ویں اجلاس کے آغاز کے موقع پر انہوں نے مزید کہا ہے کہ صحت کے شعبے کے بحران کے باعث معیشت پر پڑنے والے اثرات سے نمٹنے کے لیے مملکت کی جانب سے بروقت اقدامات کئے گئے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق 212 بلین سعودی ریال (58 بلین ڈالر) خانگی شعبہ جبکہ 47 بلین سعودی ریال شعبہ صحت کے لئے مختص کیے گئے ہیں۔اس ورچوئل سیشن میں ولیعہد محمد بن سلمان بھی شریک ہوئے۔ شاہ سلمان نے وباکے عالمی اثرات کوکم کرنے کے لئے ہونے والی بین الاقوامی کوششوں میں قوم کی شراکت داری، متعدد ممالک کو طبی امدادکی فراہمی کے حوالے سے بھی اعلیٰ مشاورتی بورڈ کو بتایا۔انہوں نے عوام کے ذمہ دارانہ کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ میں صورت حال کو سمجھنے اور پروٹوکول کے مطابق چلنے پر اپنے بھائیوں، بہنوں، بیٹوں اور بیٹیوں، باشندوں اور رہائشیوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔تیل کی صنعت کے حوالے سے شاہ فیصل نے کہا کہ مملکت عالمی تیل کی منڈیوں میں استحکام کے لئے کام کر رہی ہے اور عالمی وبا کے اثرات کے باوجود پروڈیوسرز اور صارفین کے مفاد کیلئے اقدامات جاری ہیں۔انہوں نے اوپیک معاہدے کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کے قیام اور برقرار رکھنے کے لیے سعودی عرب نے اہم کردار ادا کیا۔شاہ سلمان نے ویژن2030کو مملکت کے مستقبل کا روڈ میپ قراردیا اور اس کے خوشگوار اثرات پر روشنی ڈالی ۔ انٹرٹیمنٹ، کھیل اور سیاحت کی ترقی کے علاوہ خواتین کی خودمختاری بھی ویژن 2030کا ایک اور اہم جزو ہے۔ شاہ سلمان نے کہا مملکت زور دے کر یہ بات کرتی ہے کہ ایران کی، دوسرے ممالک میں مداخلت نہ کرے ۔