حج درخواست داخل کرنے عازمین سے خواہش

   

سدی پیٹ یکم / مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حج سوسائٹی سدی پیٹ کے زیر اہتمام عازمین حج سال 2023 کے متعلق ایک پریس کانفرنس کا انعقاد بمقام پریس کلب سدی پیٹ عمل میں لایا گیا۔ اس پریس کانفرنس کو صدر حج سوسائٹی قمرالدینطاہر ، نائب صدر علیم الدین سرور جنرل سکریٹری محمد فخرالدین مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عازمین حج 2023 کیلئے آن لائن درخواستوں کی تاریخ جاری ہے ۔ ایسے افراد جن کے پاس پاسپورٹ معہ ویاکسینیشن سرٹیفکیٹ ہو ۔ آن لائن درخواستیں داخل کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تاحال ضلع سدی پیٹ سے 18 آن لائن درخواستیں کی گئی ۔ مزید اگر کوئی حج سعادت کا ارادہ رکھتے ہیں تو اسٹار انٹرنیٹ نزد کانچٹی پہونچکر آن لائن درخواستیں داخل کرلیں ۔ چونکہ 10 مارچ تک داخل کرنے کا موقع ہے ۔ تاہم زائد 70 سال والوں کیلئے بناء کسی ڈرا کے سلیکٹ کرلیا جاتا ہے ۔ اس موقع پر فیاض الدین وکیل ، شاہد ، پی آر او حج سوسائٹی انور حسین ، مفتی کریم پٹیل نے ضلع بھر کے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ حج کی سعادت کیلئے آن لائن درخواستیں داخل کریں ۔