حج ویزا کی مدت میں اضافہ کا منصوبہ : سعودی عرب

   

ریاض: ایک ایسے وقت میں جب سعودی عرب میں ان دنوں معیشت کو متنوع بنانے کی پالیسی آگے بڑھ رہی ہے ماہرین نے کہا کہ ہے حج کے ویزا کی مدت میں تین ماہ کی توسیع ایک زبردست آئیڈیا ہے۔ حج ویزا کی مدت بڑھانے سے سعودی عرب کی سروسز، سیاحت اور تجارتی معیشت کے ذرائع بھی بڑھ جائیں گے۔ حجاج کرام کے سعودی عرب میں زیادہ دیر قیام سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔ جدہ ایئرپورٹ پر دباؤ بھی کم ہوگا تو اس پر اور دیگر شہروں کے ایئرپورٹس پر سیاحتی اور ثقافتی ورثہ کی سرگرمیاں بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔سعودی عرب میں تین سالوں میں کورونا کی پابندیوں کے بعد اس سال حج کو دوبارہ پوری صلاحیت کے ساتھ بحال کیا گیا ہے۔ مکہ مکرمہ میں معاشی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں۔ ماہرین کے مطابق 2021 اور 2022 کے مقابلے میں اس سال مکہ مکرمہ میں معاشی سرگرمیوں میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سعودی شوریٰ کونسل زور دیا کہ حج اور عمرہ کی مناسک ادا کرنے سے بڑھ کر اپنے قیام کے دوران مملکت کے شہروں کے درمیان منتقل ہونا بھی شامل ہے۔