حج و عمرہ زائرین کیلئے ’’قدوم‘‘ پلیٹ فارم پر رجسٹریشن ضروری

   

ریاض (کے این واصف) کورونا وبا کے پیش نظر مملکت معتمرین و زائرین کی صحت و سلامتی کی خاطر ہر ممکن احتیاطی قدم اٹھا رہی ہے۔ سعودی وزارت حج و عمرہ نے بیرون مملکت سے عمرہ پر آنے والوں سے کہا ہیکہ وہ آنے سے قبل ’قدوم ‘ پلیٹ فارم پر ویکسین کی رجسٹریشن کریں۔ سلسلہ مین وزارت حج و عمرہ نے مملکت آنے والے عمرہ زائرین سے مزید کہا ہیکہ وہ سعودی عرب آنے سے 72 گھنٹے قبل آن لائن قدوم پلیٹ فارم پر اکاؤنٹ بنانے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ وزارت داخلہ کے ہوم پیج پر ابشر پلیٹ فارم پر قدوم کا پورٹل موجود ہے جسے کلک کرنے پر اس کا پیج کھل جاتا ہے۔ وہ افراد جنہوں نے مملکت میں ویکسین کا کورس مکمل نہیں کیا انہیں سعودی عرب آنے کے بعد مقررہ ویکسین کی بوسٹر ڈوز دی جاتی ہے جبکہ ایسے افراد جنہوں نے اپنے ملکوں میں ویکسین لگائی ہے انہیں سعودی عرب آنے کے بعد 5 دن قرنطینہ میں گزارنے ہوتے ہیں۔