حج کے بعد 6 لاکھ سے زائد حجاج کرام کی مدینہ منورہ آمد

,

   

مدینہ منورہ: حج 2023ء کی تکمیل کے بعد 6 لاکھ 33 ہزار 458 حجاج کرام مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں۔ دنیا بھر سے حج کیلئے آنے والے افراد روضہ رسول ؐ پر حاضری دینے کیلئے مدینہ منورہ بھی آتے ہیں۔ اس حج سیزن میں فضائی اور زمینی راستوں سے لوگوں کی بڑی تعداد مدینہ منورہ پہنچی ہے۔مدینہ منورہ میں عازمین کے استقبال اور روانگی کمیٹی کے اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ مدینہ منورہ پہنچنے والے عازمین کی کل تعداد 24 ہزار 191 ہے۔روانگی کے حوالے سے اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ اپنے ممالک کو روانہ ہونے والے عازمین کی کل تعداد 4 لاکھ 70 ہزار 265 تھی۔ روانگیوں کی تعداد 23 ہزار 684 تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 22 ہزار 65 افراد محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل پورٹ سے 69 پروازوں کے ذریعہ روانہ ہوئے۔ اسی طرح 1619 افراد امیگریشن ریسپشن اسٹیشن سے روانہ ہوئے۔کل تک مدینہ منورہ میں باقی رہنے والے حجاج کرام کی تعداد ایک لاکھ 63 ہزار 124 تھی۔