حج 2024 کیلئے 8 خادم الحجاج کا انتخاب

   

حیدرآباد ۔ 3 ۔ اپریل (سیاست نیوز) حج 2024 کیلئے تلنگانہ حج کمیٹی سے روانہ ہونے والے مزید 8 خادم الحجاج کے انتخاب کے لئے آج قرعہ اندازی عمل میں آئی ۔ ریاستی حج کمیٹی کے دفتر واقع حج ہاؤز نامپلی میں اسپیشل سکریٹری اقلیتی بہبود تفسیر اقبال آئی پی ایس کی نگرانی میں 119 درخواستوں میں سے قرعہ اندازی کے ذریعہ 8 کا انتخاب عمل میں آیا جبکہ 4 امیدواروں کو ویٹنگ لسٹ میں رکھا گیا ہے ۔ منتخب امیدواروں میں رشید علی محمد خالد (ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ) ، شیخ کلیم احمد (پنچایت راج) ، محمد عبدالسبحان (ساؤتھ سنٹرل ریلوے)، محمد صادق (میڈیکل اینڈ ہیلت) ، سید عارف (پولیس ڈپارٹمنٹ) ، سید مسعود احمد (ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ) ، شوکت علی محمد (پولیس ڈپارٹمنٹ) اور محمد خوندمیر (واٹر ورکس ڈپارٹمنٹ) شامل ہیں۔ ویٹنگ لسٹ کے تحت عبید الحق ، یسین علی ، سید سہیل اور محمد رفیع کو منتخب کیا گیا۔ اگزیکیٹیو آفیسر تلنگانہ حج کمیٹی شیخ لیاقت حسین نے بتایا کہ مرکزی حکومت نے قواعد میں ترمیم کرتے ہوئے 300 کے بجائے 200 عازمین کے لئے ایک خادم الحجاج کی روانگی کا فیصلہ کیا ہے۔ تلنگانہ سے جملہ 39 خادم الحجاج روانہ ہوں گے۔ تفسیر اقبال نے منتخب خادم الحجاج کو مشورہ دیا کہ وہ ایام حج کے دوران اور سفر حج میں عازمین حج کی بہتر طور پر رہنمائی کریں۔ 1