حیدرآباد ۔ 16 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : بی ار ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ حد بندی کے عمل کے دوران اگر جنوبی ریاستوں کے ساتھ نا انصافی کی گئی یا نشستوں میں کوئی کمی کی گئی تو بی آر ایس ایجی ٹیشن شروع کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ حلقوں کی نئی حد بندی میں ناانصافی کے خلاف بی آر ایس دوسری جماعتوں کے ساتھ شامل ہونے کے لیے تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی نے خواتین تحفظات بل کی مسلسل حمایت کی ہے اور اس کے دور حکومت میں خواتین کو با اختیار بنانے کے سلسلہ میں اقدامات کرنے کا ریکارڈ رکھتی ہے ۔ میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے سابق وزیر نے کہا کہ کے چندر شیکھر راؤ کی قیادت میں اس وقت کی بی آر ایس حکومت نے خواتین تحفظات بل کی نہ صرف حمایت کی تھی بلکہ اسمبلی اور کونسل دونوں میں قرار داد بھی منظور کی تھی ۔۔ A/m/b