حد سے زیادہ سیاحت، رہنے کو جگہ نہیں

   

میڈرڈ : یورپ میں پیرس اور بارسلونا سیاحت کے اعتبار سے مصروف ترین شہر ہیں، مگر یہاں مقامی افراد کو مناسب کرایے پر رہنے کی جگہ تلاش کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ پیرس اور بارسلونا میں مقامی افراد کو کرائے پر گھر حاصل کرنے میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں، تاہم اس صورتحال میں ووکیشن رینٹلز نے کتنا کردار ادا کیا ہے؟ بارسلونا سیاحت کے اعتبار سے دنیا کے مصروف ترین شہروں میں شمار ہوتا ہے۔ دو ہزار تئیس میں 15.6 ملین افراد چھٹیاں گزارنے اس ہسپانوی شہر پہنچے۔ تاہم سیاحوں کی اس حد تک زیادہ تعداد نے بارسلونا کو شدید متاثر کیا ہے جہاں اب مقامی افراد کو مناسب کرایے پر گھروں کے حصول میں مشکلات پیش آ رہی ہیں جب کہ لوگ اپنے گھروں اور اپارٹمنٹس کو ووکیشن رینٹلز میں تبدیل کر رہے ہیں۔ رواں برس جون میں بارسلونا کے میئر ڑومے کولبونی نے ایک پریس کانفرنس میں اس صورتحال کو شہر کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا تھا۔