حد سے زیادہ کرکٹ آل راؤنڈرس کی کمی کی وجہ: کالیس

   

نئی دہلی جیک کالیس جو کہ آخری لیجنڈ آل راؤنڈرس میں سے ایک ہیں، نے کہا ہے کہ جدید دورکی کرکٹ میں معیاری آل راؤنڈرز کی کمی ہوگئی ہے، خاص طور پر ٹسٹ کرکٹ میں، بہت زیادہ کرکٹ اس کی وجہ ہے۔ جہاں سرگارفیلڈ سوبرز (8032 رنز اور 235 وکٹیں) کو نسلوں میں سب سے بڑا آل راؤنڈر سمجھا جاتا ہے، کیلس (تین فارمیٹس میں 25,000 سے زیادہ رنز اور تقریباً 600 وکٹیں) بلاشبہ جدید دور کے افسانوی آل راؤنڈرز میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے بہت زیادہ کرکٹ کو نقصاندہ قرار دیا ہے۔

ہندوستان نے کوریا کو 4-2 گول سے شکست دی
کوالالمپور۔ فارورڈ اریجیت سنگھ ہنڈل نے ہیٹ ٹرک کی جس کی بدولت ہندوستانی جونیئر مردوں کی ہاکی ٹیم نے یہاں نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ایف آئی ایچ ہاکی مینز جونیئر ورلڈ کپ ملائیشیا 2023 کے افتتاحی میچ میں ایشیائی حریف کوریا کو شکست دی۔ اریجیت (11’، 16’، 41′) نے تین مرتبہ گول کرنے میں کامیابی حاصل کیجبکہ امندیپ (30′) نے ہندوستان کے لیے ایک اورگول کیا۔ کوریا کی جانب سے ڈوہیون لم (38′) اور منکوون کم (45′) گول اسکورر رہے۔ یہ میچ کا ایک پرسکون آغاز تھا، دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے ہاف میں جگہ بنانے کی کوشش کی، لیکن زیادہ خطرہ پیدا نہ کرسکے۔