حرمین شریفین میں عوام عید کی نماز سے محروم

,

   

ریاض۔24 مئی (سیاست ڈاٹ کام)خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے حرمین شریفین میں نماز عید ادا کرنے کی منظوری دیدی لیکن یہ منظوری صرف چند افراد کیلئے ہی تھی جس کی وجہ سے عام عوام حرمین شریفین میں اس سال عید کی نماز سے محروم رہے۔حرمین شریفین انتظامیہ کے مطابق حرمین میں نماز عیدکیلئے عام نمازیوں کی شرکت معطل رہی۔ڈاکٹرعبد الرحمن السدیس نے کہا ہے کہ حرمین کو وباء سے محفوظ رکھنے کیلئے نماز عید میں عوام کی شرکت معطل رہی۔گزشتہ روز سعودی عرب سمیت خلیجی ریاست قطر میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا تھا جس کے بعد ان ممالک میں عید الفطر اتوار 24 مئی کو ہوئی۔دوسری جانب ترجمان سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں27 مئی تک مکمل لاک ڈاون رہیگا،جس کے تحت تمام صوبوں، شہروں اور قصبوں میں مکمل کرفیو نافذ رہے گا۔ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق کرفیو کے دوران پہلے سے جاری پاس موثر ہوں گے۔عوام کی جانب سے جس کے استعمال کیا جاسکے گا ۔