حرمین میں مصنوعی ذہانت کو فروغ: شیخ السدیس

,

   

رئیس عامہ برائے امور حرمین شریفین شیخ عبدالرحمن السدیس نے ویژن 2030ء پر عمل کرتے ہوئے مسجد حرام میں صفائی کے اسمارٹ روبوٹ کو لانچ کیا ہے، جس میں 68 لیٹر پانی کی گنجائش ہے اور چار گھنٹے کام کرسکتا ہے اور فی گھنٹہ دو ہزار مربع میٹر سے زیادہ رقبہ کی صفائی کر سکتا ہے۔ مسجد حرام اور مسجد نبویؐ میں عصری تکنیک اور مصنوعی ذہانت سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے زائرین کو سہولتیں بہم پہنچائی جارہی ہیں۔