حر م نبوی ؐکے زائرین کیلئے رمضان میں مفت بس سرویس

,

   

ریاض: سعودی عرب میں رمضان المبارک کے آغاز پر مسجد نبوی کے زائرین کیلئے وفادۃ رضاکار ایسوسی ایشن نے آمدو رفت کیلئے مفت بس سروس کا آغاز کیا ہے۔سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق ایسوسی ایشن نے رضاکاروں کے ذریعے مسجد نبوی کے دو اہم مقامات کی نشاندہی کی ہے جہاں سے بس سروس فراہم کی جائے گی۔وفادۃ کا کہنا ہے’عروۃ‘ اور ’شظاہ‘ محلوں سے مسجد نبوی آنے والے زائرین مفت آمد ورفت کرسکیں گے۔ایسوسی ایشن نے کہا ہے بس سروس عصر شام چار بجے سے تراویح کے ایک گھنٹے تک جاری رہے گی جبکہ آخری عشرے میں سروس کا دورانیہ قیام الیل تک بڑھا دیا جائے گا۔ایسوسی ایشن کا کہنا ہے یہ سروس حرمین شریفین امور کی جنرل اتھارٹی، مدینہ ریجن ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ اداروں کے تعاون سے رمضان میں مسجد نبوی کے زائرین کی سہولت کیلئے شروع کی گئی ہے۔