سری نگر: جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمان برائے جنوبی کشمیرحسنین مسعودی نے لوک سبھا میں وقفہ صفر کے دوران وادی میں بجلی کی سپلائی پوزیشن اور منفی درجہ حرارت میں پیش آرہے مشکلات کا مسئلہ اُجاگر کیا۔ انہوںنے کہاکہ وادی میں اس وقت درجہ حرارت منفی سے نیچے گر گیا ہے لیکن بدقسمتی سے آج ہی بجلی کی فراہمی سب سے کم ہے ۔