حسین ساگر لبریز دلکش منظر

   

حیدرآباد ۔ 12 ۔ جولائی (سیاست نیوز) حیدرآباد میں گزشتہ پانچ دن سے بارش سے پہلی مرتبہ حسین ساگر لبریز ہوگیا ہے ۔ حسین ساگر کی مکمل سطح آب سے زیادہ سیلاب کا پانی جمع ہورہا ہے جس سے شہر کے قلب میں حسین ساگر مکمل لبریز ہوکر دلکش منظر پیش کر رہا ہے۔ حسین ساگر کی مکمل سطح آب 514.75 فٹ ہے۔ فی الحال 513.41 فٹ پانی جمع ہے ۔ حسین ساگر پوری طرح سے لبریز ہوجانے پر نچلے سطح پر رہنے عوام کو چوکنا رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ن