’’حشراتْ الارض‘‘

   

آئیے !آج ایک بالکل نئی دنیا کی طرف چلتے ہیں۔یہ حشرات کی دنیا ہے،اب تک صرف حشرات’انسیکٹس‘ کی نو لاکھ مختلف اَقسام ’اسپیشیز‘ اس زمین پر شناخت کی جا چکی ہیںجو سب قبیلوں میں سب سے زیادہ تعداد میں ہیں۔خیال ہے کہ بیس فیصد اور بھی ہیں جن کو اب تک شناخت نہیں کیا جا سکا ہے،(یاد رہے یہ صرف چھے پیر والے کیڑوں مکوڑوں کی بات ہو رہی ہے،چھے سے زیادہ پیروں والے جیسے: مکڑی، کیکڑے، صد پا ،وغیرہ۔
تتلیاں:یہ درخت کے پَتَّوں پر انڈے دیتی ہیں،اس سے رینگنے والا کیڑے’کیٹرپلّرز‘پیدا ہوتے ہیں ،جواِن ہی پَتَّوں کو کھاتے ہیں، بڑے ہوتے جاتے ہیں،خَول بدلتا جاتا ہے ،پھرآخر میں خود اپنے اطراف ایک خَول بنا کر خود ہی اس میں قید ہو جاتے ہیں،ہے کوئی جو اپنی مرضی سے اپنی قید خود پسند کرے؟ اس کی زندگی کے اس حصے کو ’پیوپا‘ کہتے ہیں،دیکھنے میں تو یہ مْردہ لگتا ہے کھاتاہے نہ پیتا ہے، لیکن اس کے اندر اتنا زبردست کام ہورہا ہے جو باہر سے نظربھی آتا ہے،پورے کاپورا ڈزائین ہی تبدیل ہوتا ہے، ایک رینگنے والے کیڑے سے ایک اْڑنے والی تِتلِی بن کر باہر آ رہا ہے،اس میں حیرت بھی ہے اور غور و فکر کا اعلیٰ مقام بھی۔