حصص مارکیٹ کے 22 سرمایہ کاروں کیخلاف کارروائی

   

ریاض ۔ سعودی کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی نے حصص مارکیٹ کے اصول و ضوابط کی خلاف ورزی پر22 سرمایہ کاروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق اتھارٹی نے کہا ہے کہ حصص مارکیٹ کو غیر منصفانہ اور غیر شفاف خرید و فروخت سے بچاتے ہوئے نیز اسٹاک ایکسچینج کے قواعد و ضوابط پر عمل کرتے ہوئے 22 سرمایہ کاروں کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مذکورہ افراد نے دار الارکان کمپنی کے حصص میں ہیر پھیر، دھوکہ دہی اور جعلسازی کرتے ہوئے ایک بلین 343 ملین ریال سے زیادہ رقم کمائی ہے۔