حصول اقتدار کے لیے بی جے پی کی قومی قیادت کی تلنگانہ پر توجہ

   

119 اسمبلی حلقوں کے لیے مرکزی وزراء ، سابق وزراء سابق چیف منسٹرس اور اہم قائدین انچارجس
حیدرآباد ۔ 27 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ میں حصول اقتدار کے نشانہ پر کام کرنے والی بی جے پی کی قومی قیادت نے انتخابی حکمت عملی کی تیاری کے لیے ریاست کے 119 اسمبلی حلقوں کے لیے مرکزی وزراء ، ارکان پارلیمنٹ ، سابق چیف منسٹرس کے علاوہ دوسرے اہم قائدین کو انچارجس نامزد کیا ہے ۔ یہ تمام قائدین 28 جون تا یکم جولائی تک اپنے اپنے اسمبلی حلقوں میں تین دن تک قیام کرتے ہوئے پارٹی قائدین اور کارکنوں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے گراونڈ رپورٹ تیار کرکے آئندہ ماہ حیدرآباد میں پارٹی کے قومی اجلاس کے دوران پارٹی قیادت کو پیش کریں گے تاکہ آئندہ کی انتخابی منصوبہ بندی تیار کی جاسکی ۔ مرکزی وزیر مختار عباس نقوی کو اسمبلی حلقہ چندرائن گٹہ کا انچارج بنایا گیا ہے ۔ مرکزی وزیر نتیانند رائے کو اسمبلی حلقہ کاروان مرکزی وزیر رادھا موہن سنگھ کو اسمبلی حلقہ ملک پیٹ فلم اداکارہ سے سیاستداں بن جانے والی خوشبو کو اسمبلی حلقہ چارمینار مرکزی وزیر کرن رجیجو کو اسمبلی حلقہ راجندر نگر مرکزی وزیر پرشوتم دوپالہ کو اسمبلی حلقہ سکندرآباد سابق چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فڈنویس کو اسمبلی حلقہ خیریت آباد سابق چیف منسٹر چھتیس گڑھ رمن سنگھ کو اسمبلی حلقہ گوشہ محل مرکزی وزیر سریانندا سونووال کو اسمبلی حلقہ پرگی مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر کو اسمبلی حلقہ چیوڑلہ ، کرناٹک کے سابق چیف منسٹر جگدیش شیئر کو اسمبلی حلقہ دیواکدرا گجرات کے سابق چیف منسٹر وجئے روپالی کو اسمبلی حلقہ جڑچرلہ اترکھنڈ کے سابق چیف منسٹر رمیش پوکرپال کو اسمبلی حلقہ ملگ جھاڑکھنڈ کے سابق چیف منسٹر رگھوبرداس کو اسمبلی حلقہ اپل سابق مرکزی وزیر پرکاش جاوڈکر کو اسمبلی حلقہ بوتھ سابق مرکزی وزیر سدانند گورا کو اسمبلی حلقہ مکتھل سابق مرکزی وزیر روی شنکر پرساد کو اسمبلی حلقہ ورنگل مشرقی ، سابق مرکزی وزیر راجیو پرتاپ روڈی کو اسمبلی حلقہ نارائن کھیڑ رکن پارلیمنٹ گیر راج سنگھ کو اسمبلی حلقہ جوبلی ہلز کے علاوہ دوسرے اسمبلی حلقوں کو بھی انچارجس نامزد کردئیے گئے ہیں ۔ یہ قائدین اپنے مختص کردہ حلقوں میں تین دن تک قیام کرتے ہوئے مرکزی حکومت کے ترقیاتی و فلاحی اسکیمات سے عوام کو واقف کرائیں گے اور انہیں بی جے پی سے قریب کرنے کی کوشش کریں گے ۔ ساتھ ہی ان اسمبلی حلقوں میں بی جے پی کے موقف ، کیے جانے والے اقدامات اور تبدیلیوں پر پارٹی قیادت کو رپورٹ پیش کریں گے ۔۔ ن