حضرت بندہ نواز گیسودرازؒ کے 615 ویں عرس تقاریب کا آغاز

   

حضرت خسرو حسینی کے ہاتھوں صندل مالی و دیگر مراسم کی ادائیگی، صنعتی نمائش کا افتتاح

گلبرگہ: 19جولائی : (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سلسلہ چشت کے عظیم صوفی نیست کعبہ دردکن ،بادشاہ دین ودنیا، سلطان القلم ،خواجہ دکن حضرت سیدمحمد حسینی گیسودراز بندہ نواز بلند پرواز شہباز رحمۃ اللہ علیہ کے 615ویں عرس مبارک کی سہ روزہ تقاریب 17,16,15ذیقعدہ 1440ھ 21,20,19جولائی بروز جمعہ ،ہفتہ،اتوار کوگلبرگہ شریف میں حسب عملدرآمد قدیم بصدعقیدت واحترام منعقد ہورہی ہیں ۔ نظام العمل 19جولائی بروز جمعہ صندل مبارککا انعقاد عمل میںلایا گیا۔حضرت خواجہ بندہ نوازگیسودرازؒ سلطان فیروزشاہ بہمنی کی دعوت پر گلبرگہ تشریف لائے اوریہاں زائد از22سال تک رشد وہدایت اور تصنیف وتالیف کاکام انجام دیا۔اس خیال کااظہارحضرت الحاج ڈاکٹر سیدشاہ گیسودراز خسروحسینی سجادہ نشین درگاہ حضرت خواجہ بندہ نوازؒ نے کیا۔وہ آج شام حضرت خواجہ بندہ نوازؒ کے 615ویں عرس شریف کے ضمن میں منعقدہ کل ہند صنعتی نمائش خواجہ بازار کے جلسہ افتتاح میںصدارتی خطاب فرمارہے تھے۔ حضرت خسروحسینی نے حضرت خواجہ بندہ نوازگیسودرازؒ کی حیات مبارکہ میں درپیش ہوئے مختلف سیاسی تغیرات کااحاطہ کرتے ہوئے فرمایا کہ محمدبن تغلق نے اپنا صدرمقام دہلی سے دولت آباد منتقل کیاتو 1200پالکی صوفیائے کرام نے بھی دہلی سے نقل مقام کیا اور اورنگ آباد ،خلد آباد پہنچ کر سکونت اختیار کی یہی وجہہ ہے کہ اورنگ آباد اور خلد آباد میںاولیا ئے کرام کی بہت زیادہ بارگاہیں ،ہیں۔ حضرت خواجہ بندہ نوازؒ کے والد بزرگوار حضرت سیدیوسف حسینی المعروف راجہ قتال حسینیؒ کی بارگاہ بھی خلد آباد میںہی ہے۔دولت آباد سے پایہ تخت دوبارہ دہلی منتقل ہوا توحضرت خواجہ بندہ نوازؒ اپنی والدہ اوربرادر کے ہمراہ دہلی منتقل ہوگئے۔دہلی میں 44برس قیام کرنے کے بعد حضرت خواجہ بندہ نوازؒ کوجب امیر تیمور کے حملہ کااندیشہ ہوا تو آپؒ اس حملہ اوردہلی کی تباہی کی پیشنگوئی کرتے ہوئے پھر سے خلد آباد منتقل ہوئے۔بعد ازاںاس موقع پرڈی کشور بابو ڈی سی پی گلبرگہ ،فوزیہ ترنم کمشنرسٹی کارپوریشن گلبرگہ نے صنعتی نمائش خواجہ بازار کاافتتاح انجام دیا۔ اس موقع پر فضلیت مآب حضرت حافظ سیدمحمد علی الحسینی صاحب خلف اکبر وجانشین حضرت سجادہ نشین بارگاہ حضرت خواجہ بندہ نوازؒ ،حضرت سیدشاہ حسن شبیر حسینی عقیل بابا سجادہ نشین بارگاہ حضرت خواجہ گنج بخشؒ،سیدشاہ عارف حسینی صاحب برادر سجادہ نشین، حضرت ڈاکٹر سیدمصطفی الحسینی صاحب خلف اصغر حضرت سجادہ نشین ،حضرت سیدشاہ فضل الامین چشتی اجمیر شریف، حضرت سیدشاہ تقی اللہ حسینی صاحب برادر سجادہ نشین ،حضرت سیدشاہ باقر شبیرحسینی ندیم بابا برادر سجادہ نشین بارگاہ حضرت خواجہ گنج بخشؒ ،حضرت سیدشاہ قطبی حسینی سجادہ نشین بٹلی الاوہ گلبرگہ، حضرت سیدشاہ ہدایت اللہ قادری سجادہ نشین عملی محلہ کے علاوہ معززین وعمائدین کی کثیر تعداد موجودتھی۔مولوی محمد مشائخ معتمد درگاہ شریف نے حضرت خسروحسینی سجادہ نشین کی شالپوشی وگلپوشی کی۔حضرت خسروحسینی نے مہمانان خصوصی ڈی کشوربابو ڈی سی پی گلبرگہ کی شالپوشی وگلپوشی کی اور فوزیہ ترنم کو گلدستہ وشال پیش کیا۔آخر میں مولوی محمد مشائخ معتمد درگاہ شریف نے شکریہ اداکیا۔ 16 ذیقعدہ ،20جولائی بروزہفتہ چراغاں اور 17ذیقعدہ 21جولائی بروزاتوار زیارت مقرر ہے۔صندل مالی وتمام مراسم عرس مبارک تقدس مآب حضرت الحاج ڈاکٹرسیدشاہ گیسودراز خسروحسینی صاحب قبلہ سجادہ نشین انجام دیںگے جبکہ حضرت خسروحسینی صاحب قبلہ سجادہ نشین کی زیرنگرانی عرس کمیٹی نے بڑے پیمانے پر عرس شریف کے انتظامات کئے ہیں۔آج بتاریخ15ذیقعدہ 19جولائی بروزجمعہ کو حضرت خسروحسینی صاحب قبلہ سجادہ نشین لباس خواجگی میںخدمت فاتحہ انجام دیںگے۔شام 5بجکر 10منٹ پرتاریخی محبوب گلشن میںنماز عصر اداکی جائے گی اور بعدازاں محفل سماع منعقد ہوگی۔6بجکر 30منٹ پر جلوس صندل مبارک کی روانگی عمل میں آئے گی۔جلوس صندل مبارک مین روڈ،جگت سرکل ،سوپرمارکٹ سے ہوتاہوا مسجد مارکٹ پہنچے گا جہاں نما زمغرب اداکی جائے گی۔جلوس صندل مبارک صرافہ بازار، صندل گلی ،نیشنل چوک ،مقبرہ مسجد ،بخشی حویلی ،مسجدچوک سے ہوتاہوا رات 10-30بجے درگاہ شریف پہنچے گا۔ حضرت خسروحسینی صاحب قبلہ سجادہ نشین تمام افراد خانوادہ ،علمائے کرام ومشائخین عظام کے ہمراہ گیارہ سیڑھی بارگاہ حضرت خواجہ بندہ نوازؒ پر جلوس صندل مبارک کااستقبال کریںگے اور اپنے سرپر صندل مبارک کی کشتیاں اٹھاکر جلوس صندل مبارک کوداخل بارگاہ فرمائیںگے۔جلوس صندل مبارک کے ورود بارگاہ حضرت خواجہ بندہ نوازؒ سے قبل سماع خانہ درگاہ شریف میں 9بجے شب حضرت خسروحسینی صاحب قبلہ سجادہ نشین کی زیرصدارت محفل سماع منعقد ہوگی۔ورود صندل مبارک کے بعد محفل سماع جاری رہے گی۔ ایک بجے شب فاتحہ 22خواجگان چشت ہوںگے دیڑھ بجے شب صندل مالی ہوگی حضرت خسروحسینی صاحب قبلہ سجادہ نشین لباس خواجگی میں فاتحہ 22خواجگان چشت انجام دینے کے بعد صندل مالی فرمائیںگے۔صندل مالی کے بعد بند سماع خانہ میں بند سماع ہوگا۔ 16ذیقعدہ 20جولائی بروز ہفتہ بعدنماز مغرب جشن چراغاں کااہتمام ہوگا اور 10بجے شب محفل سماع منعقد ہوگی۔17ذیقعدہ 21جولائی بروز اتوار 8بجے صبح حضرت خسروحسینی صاحب سجادہ نشین قبلہ خدمت چراغاں انجام دیںگے۔4بجے دن مسجد درگاہ شریف میں محفل ختم قرآن کا انعقاد ہوگا۔ بعدنماز عصر مسجددرگاہ شریف میں قصیدہ بردہ شریف کی محفل منعقد ہوگی۔بعدنماز مغرب حضرت خسروحسینی صاحب قبلہ سجادہ نشین خدمت زیارت انجام دیںگے جس کے بعد بند سماع خانہ میںبند سماع ہوگا۔ 11بجے شب صدر صوفہ دیوڑھی روضہ منورہ بزرگ میںحضرت خسروحسینی صاحب قبلہ سجادہ نشین کی زیرصدارت محفل قل منعقد ہوگی۔اس طرح مراسم وخدمات عرس شریف کااختتام عمل میںآئے گا۔