حضرت قاضی سید شاہ عبدالستار قادری کا انتقال

   

سندھنور : حضرت میراں سید شاہ ابوالحسن علی قادری جگت گرو رحمۃ اللہ علیہ بیجاپوری و سادات قاضی تالیکوٹ گھرانے کے چشم و چراغ پیر طریقت، رہبر شریعت حضرت قاضی سید شاہ عبدالستار قادری کا آج (28 مئی 2021 ) صبح کی ابتدائی ساعتوں میں وصال ہوگیا۔آپ کرناٹک کے مسلم و غیرمسلم علماء و قائدین میں بہت ممتاز تھے اور آپ کی بین مذاہب اتحاد کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔ آپ کے ملک و بیرون ملک خلفاء و مریدین کی ایک کثیرتعداد موجود ہے۔ آپ کی لاتعداد کتابیں منظرعام پر آکر بہت مقبول ہوئیں ۔ حضرت قبلہ ؒ کی نمازجنازہ آج بعد نمازعصر بمقام سندھنور ضلع رائچور کرناٹک میں ادا کی گئی اور تدفین وہیں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کے لئے حضرت قاضی قبلہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے فرزند سید رفیع الدین قادری (سندھنور، کرناٹک)سے فون نمبر 9980894535 پر ربط پیدا کریں۔