حضرت پیر سلمان الگیلانی کے فرزند اکبر پیر داؤد گیلانی کا وصال

   

حیدرآباد 20 فبروری ( راست ) جگر گوشہ غوث الثقلین حضرت شیخ عبدالقادر الجیلانی حضرت پیر سید سلمان الگیلانی کے فرزند اکبر صاحبزادہ پیر سید داؤد الگیلانی کل رات دیر گئے ترکی استنبول میں اس دار فانی سے کوچ کرگئے ۔ حضرت پیر سلمانی گیلانی کے فرزند اکبر کے وصال کی اطلاع کے بعد شہر حیدرآباد میں بھی حضرت کے مریدین و معتقدین و اہل سلسلہ میں غم و افسوس کی لہر دوڑ گئی ۔ اہل سلسلہ نے حضرت پیر سید داؤد گیلانی کے وصال پر رنج و غم کا اظہار کیا اور حضرت پیر سلمان گیلانی سے اظہار تعزیت کیا ۔ تفصیلات فون 9963819835 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔