حضورآباد میں بی جے پی ایم پی ڈی اروند کا پتلا نذر آتش

   


حضورآباد19؍نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)حال ہی میں نظام آباد ایم پی ڈی اروند جنہوں نے حال ہی میں ایم ایل سی کویتا پر نازیبا ریمارک کرنے پر ایم ایل سی کویتا نے ان پر نظام آباد میں چوراہا پر چپل سے مارنے کی بات پریس میٹ میں کی تھی ،اس کے بعد سے دونوں کے درمیان کچھ تلخیاں سوشل میڈیا کے ذریعہ سامنے آئیں۔ اس پر حضورآباد ٹی آر یس قائیدین نے آج کریم نگر ورنگل شاہراہ امبیڈکر چوراستہ پر نظام آباد یم پی اروند کا علامتی پتلا نذر آتش کیااور اس سے قبل بی جے پی قائیدین نے کل رات دیر گئے نظام آباد بی جے پی ایم پی اروند کے گھر پر حملہ کرکے توڑ پھوڑ مچائے جانے پر ٹی آر ایس اور وزیر اعلی کے سی آر کا علامتی پتلا نذر آتش کیا۔ اس موقع پر بی جے پی اور ٹی آرا یس قائیدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔