حضورآباد چناؤ پر ٹی آر ایس اور بی جے پی نے دو، دو سو کروڑ روپے خرچ کئے، جگاریڈی کا بیان

   

حیدرآباد 31 اکٹوبر (سیاست نیوز) سنگاریڈی کے ایم ایل اے اور کانگریس لیڈر جگاریڈی نے الزام لگایا کہ ٹی آر ایس اور بی جے پی نے حضورآباد اسمبلی ضمنی چناؤ پر دو دو سو کروڑ روپئے خرچ کئے ہیں۔ اسی وجہ سے کانگریس اس چیلنج کا سامنا نہیں کرسکی۔ کانگریس اتنا پیسہ خرچ نہیں کرسکتی تھی اسی وجہ سے انھوں نے چناؤ مہم سے دور رہنے کا فیصلہ کیا۔ تلنگانہ کی سیاست میں وائی ایس راج شیکھر ریڈی کی دختر شرمیلا کے داخلہ پر جگاریڈی نے کہاکہ اگر کل نارا لوکیش اور جگن کے کوئی وارث بھی تلنگانہ کی سیاست میں حصہ لیں تو انھیں کوئی حیرت نہیں ہوگی۔