حضور آباد کے قریب خوفناک سڑک حادثہ

   

لاری اور کار میں تصادم، 2 افراد ہلاک، ایک کی حالت تشویشناک
حضورآباد۔ 2 ؍جنوری ۔(سیاسٹ ڈسٹرکٹ نیوز)حضورآباد کے قریب موضع منڈاڈی پلی پرخوفناک حادثہ رونما ہوا جس میں دو افراد موقع واردات پر فوت ہوگئے ،ایک کی حالت تشویشناک ہے، ورنگل کریم نگر شاہراہ پر واقع موضع پر یہ حادثہ صبح کی اولین ساعت میں پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق شنکرہ پٹنم منڈل لنگا پور موضع سے تعلق رکھنے والے شخص کوڈوری وینکٹیش اور اس کا ایک اور ساتھی جو ریاست کرناٹک کے حویلی ضلع کے۔چپرادا ریڈی ،اور شنکرہ پٹنم منڈل لنگا پور موضع کے سندیلڑا رنجیت ایک سیڈس کمپنی میں ملازم تھا لنگاپور سے حضورآباد بذریعہ کار آرہے تھے موضع منڈاڈی پلی پر سامنے کی سمت سے آرہی پتھر سے لدی لاری جوکریمنگر سمت جارہی تھی ایک نامعلوم گاڑی کو بچانے کی کوشش میں توازن کھوگئی اور سامنے کی سمت سے آرہی کار سے تصادم ہوا، جس میں دو افراد موقع واردات پر فوت ہوے اور ایک کی حالت تشویشناک ہے لاری ڈرائیور کو بھی زخمی ہوا جسے حضورآباد سرکاری دواخانہ میں داخل کیا گیابعد ازاں مقامی سب انسپکٹر پولین مادھوی رنجیت کو جس کی حالت کافی تشویشناک ہے ورنگل یم۔جی،ایم ہاسپٹل داخل کیا گیا۔بعد ازاں کیس درج رجسٹر کیا گیا۔