حیدرآباد ۔ 23 ۔ ستمبر : ( راست ) : صدر جامعہ محمد عبدالوحید جامعہ دارالفرقان للبنات سعید آباد کے بموجب 21 ستمبر کو شعبہ حفظ کی طالبہ عاتکہ کوثر بنت محمد افضل خان ( نظام آباد) کے حفظ قرآن کریم کی تکمیل پر ایک تہنیتی اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میں ذمہ داران جامعہ محمد عبدالوحید ، محمد عبدالرافع صدیقی ، عبدالقادر بن عبدالرشید ، محمود علی ، الشیخ عبدالرحیم مکی ، شاکر کے علاوہ مولانا مشفیق عالم خان جامعی ، حافظ عبدالقیوم ، مولانا عبدالعزیز عمری بن عبدالرحمن فاروقی ( جدہ ) ، جناب نجیب الرحمن اور محمد عبدالواسع صدیقی بھی شریک تھے ۔ جلسہ کا آغاز طالبہ مریم احسن خلیفہ کی تلاوت کلام مجید سے ہوا۔ اس کے بعد حفصہ عبدالحفیظ اور سمیہ عبدالحفیظ کی نظم کے بعد ناظم تعلیمات فضیلۃ الشیخ طہ سعید خالد مدنی نے استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے قرآن مجید کی عظمت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ یہ اللہ کا کلام ہے جس میں ہماری دنیوی سعادت و اخروی نجات مضمر ہے ۔ بعد ازاں تمام مہمانان گرامی نے اپنے اپنے تاثرات پیش کئے اور ذمہ داران جامعہ کے ساتھ طالبہ عاتکہ کوثر اور ان کے استاذ حافظ امام الدین اور والد گرامی محمد افضل خان کو بھی مبارکباد دی ۔۔