حقہ سنٹر پر دھاوا ، 2 افراد گرفتار

   

حیدرآباد ۔ /28 مارچ (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس ویسٹ زون ٹیم نے آصف نگر علاقے میں غیرمجاز طور پر چلائے جارہے حقہ سنٹر پر دھاوا کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ’’اسنوکا کیف‘‘ کے نام پر آصف نگر روڈ پر حقہ سنٹر چلایا جارہا تھا ۔ ٹاسک فورس نے اس بات کی اطلاع ملنے پر وہاں دھاوا کرتے ہوئے حقہ پارلر کے منیجر ڈی سائی گوتم اور وہاں کے ملازم این گنیش کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ حقہ سنٹر کا مالک رزاق ہنوز مفرور ہے ۔ گرفتار افراد کو ضبط شدہ اشیاء کے ساتھ پولیس آصف نگر کے حوالے کردیا گیا ۔