نیویارک : امریکہ کی ریاست شمالی کیرولینا میں واقع حقہ لاؤنج کی پارکنگ میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اورچار زخمی ہوگئے ہیں۔فیئٹ ویل پولیس ڈپارٹمنٹ نے فیس بک پرپوسٹ کیے گئے ایک بیان میں کہاہے کہ فائرنگ کا واقعہ اتوار کی شب رات گیارہ بجے سے کچھ دیر پہلے پیش آیا۔پولیس نے بتایا کہ ایک شخص موقع پرہی دم توڑ گیا اور چار بالغوں کو اسپتال لے جایا گیا ہے۔ان میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ تین کو معمولی زخم آئیہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ حقہ لاؤنج کے اندر’’جھگڑا‘‘ہواجس کی وجہ سے پارکنگ میں فائرنگ ہوئی ہے۔
نیدرلینڈز میں ٹرین پٹری سے اْتر گئی، ایک مسافر ہلاک متعدد زخمی
ایمسٹرڈم: نیدرلینڈز میں مسافر ٹرین پٹری سے اْتر گئی جس کے نتیجے میں ایک مسافر ہلاک جبکہ 30 زخمی ہو گئے ہیں۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی نے نیدرلینڈز کی ایمرجنسی سروسز کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہیگ اور ایڈیم کے درمیان ووورسشوٹن گاؤں کے قریب لائن پر تعمیراتی سامان سے ٹکرانے کے بعد ٹرین پٹری سے اْتر گئی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ’حادثے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 30 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
گیارہ افراد کو مقامی رہائشیوں کے گھروں میں رکھا گیا ہے جبکہ شدید زخمیوں کو ہسپتال لے جایا گیا ہے۔‘ایمرجنسی سروسز کے مطابق ماہرین ٹرین کو محفوظ بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔