حلقہ اسمبلی دوباک میں ترقیاتی کام ٹھپ

   

کانگریس امیدوار کو کامیاب کرنے عوام سے اپیل، چیگنٹہ میں کے پرتاپ ریڈی کی پد یاترا
دوباک ۔ حلقہ اسمبلی دوباک کے ضمنی انتخابات کے ضمن میں منعقد ہونے والی انتخابی مہم میں کانگریس پارٹی کے ریاستی قائد سابقہ رکن اسمبلی چیریال مسٹر کموری پرتاپ ریڈی نے اپنے ہزاروں حامیوں کے ہمراہ چیگنٹہ منڈل کے مختلف مواضعات میں پد یاترا کرتے ہوئے عوام سے ملاقاتیں کی ۔ دوباک منڈل میں کئے گئے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ۔ عوام سے ملاقاتیں کرتے ہوئے حکومت تلنگانہ کی ناکامیوں اور عوام سے کئے گئے جھوٹے وعدوں کو پورا نہ کرنے کے بارے میں رائے دہندوں کو واقف کروایا ۔ ریاستی حکومت ایل آر ایس کے نام پر غریب عوام کا خون چوس کر جھوٹے وعدے کرتے ہوئے انتخابات میں عوام کو بھلا پھسلاکر ووٹ مانگ رہے ہیں ۔ عوام میں شعور بیداری کرتے ہوئے اپنی انتخابی مہم چلا رہے ہیں ۔ سابقہ کانگریس قائد چیرو کو متیم ریڈی کے دور میں بھی حلقہ اسمبلی دوباک ترقی کی جانب دوڑ رہا تھا ۔ گاؤں گاؤں قریہ قریہ متیم ریڈی کے ترقیاتی کاموں کے چرچے ہی ہیں ۔ ٹی آر ایس حکومت ہی حلقہ اسمبلی دوبارک کی ترقی کام ٹھپ ہے ۔ کوئی ترقی نظر نہیں آرہی ہے ۔ عوام الناس سے ہاتھ جوڑ کر گزارش کی ہے کہ اگر حلقہ اسمبلی دوباک میں ترقیاتی کام تیزی سے ہونے کیلئے دوباک حلقہ اسمبلی ترقی کی جانب سے آگے بڑھنے کیلئے ضمنی انتخابات میں متیم ریڈی کے فرزند چیرو کو سرینواس ریڈی کے کانگریس نشان ہاتھ کے نشان کو ووٹ ڈال کر بھاری اکثریت سے کامیاب کرنے کی اپیل کی ۔ رائے دہندوں کی جانب سے بھی تائید حاصل ہو رہی ہے ۔