حلقہ اسمبلی میدک میں بی آر ایس کو زبردست جھٹکہ

   

سینئیر قائد زیڈ پی ٹی سی وجئے کمار مستعفی ، کمزور طبقات سے سوتیلا سلوک کا رکن اسمبلی پر الزام

میدک /30 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حلقہ اسمبلی میدک میں شامل منڈل نظام پیٹ ( رامائم پیٹ ) کے زیڈ پی ٹی سی مسٹر پی وجئے کمار نے اپنی پارٹی بی آر ایس سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ۔ مسٹر وجئے کمار کے پارٹی سے استعفی دینے سے حلقہ اسمبلی میدک میں بی آر ایس کا زبردست نقصان ہوا ۔ مستعفی شدہ قائد زیڈ پی ٹی سی نظام پیٹ نے کہا کہ رکن اسمبلی میدک پدما دیدیندر ریڈی اپنے حلقہ میں ہٹلر کی چال پر عمل پیرا ہوتے ہوئے کمزور طبقات سے تعلق رکھنے والے قائدین کے ساتھ سوتیلا سلوک کر رہی ہیں ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پدما دیویندر ریڈی کے 9 سالہ دور میں پورا حلقہ ترقی کے بجائے تنزلی کی طرف گامزن ہے ۔ وہ اپنے مستقبل کا عنقریب اعلان کرنے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ چار ماہ سے رامائم پیٹ کو ایک وقت اسمبلی ہیڈ کوارٹر تھا ۔اس کو ریونیو ڈیویژن بنانے کیلئے زنجیری بھوک ہڑتال جاری ہے ۔ جبکہ اسمبلی انتخابات کے موقع پر تیقن دیا گیا تھاکہ رامائم پیٹ کو ریونیو ڈیویژن بنایا جائے گیا ۔ اسی طرح نظام پیٹ منڈل میں بھی تاحال کوئی ترقیاتی کام انجام نہیں کئے گئے ۔ مسٹر وجئے کمار نے پارٹی کی قیادت سے مطالبہ کیا کہ میدک اسمبلی حلقہ سے اس بار پدما ریڈی کو تبدیل کرنے کی سخت ضرورت ہے ۔ اگر امیدوار کی تبدیلی نہ کی گئی تو یہاں سے پارٹی کو شکست یقینی ہے ۔ مسٹر وجئے کمار نے کہا کہ پدما ریڈی نظام پیٹ منڈل سطح کے عہدیداروں ، تحصیلدار ، منڈل پریشد آفیسر پر دباؤ ڈال رہی ہیں کہ زیڈ پی ٹی سی کا کوئی کام بھی انجام نہیں دیا جائے ۔ پدما ریڈی کے اس طرح کے امتیازی سلوک کے پیش نطر پارٹی سے مستعفی ہو رہا ہوں ۔