حلقہ جکل میں ربن اسکیم کے کاموں میں تیزی پیدا کرنے کی ہدایت

   

رکن اسمبلی ہنمنت شنڈے کے ہمراہ ضلع کلکٹرکا 300کروڑ سے جاری کاموں کا جائزہ اجلاس

کاماریڈی :22؍ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر ڈاکٹر شرت نے ضلع کاماریڈی کے جکل حلقہ میں ربن اسکیم کے تحت شروع کردہ کاموں میں تیزی پیدا کرنے کی ہدایت دی ۔ یہ آج کاماریڈی میں رکن اسمبلی جکل ہنمنت شنڈے کے ہمراہ 30 کروڑ روپئے سے ربن اسکیم کے تحت جاری کاموں کا جائزہ لیا۔ مسٹر شرت نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت 9 گودامس کی تعمیر عمل میں لائی جارہی ہے اور پلاٹ فارمس تعمیر کئے گئے ہیں اور کام سے متعلق تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے اسے پورا کرنے کی ہدایت دی اسی طرح چار آڈیٹوریم ، لائبریری کے کاموں کو مکمل کرنے کی ہدایت دی ۔ چند ایک گائوں بریج کی تعمیر مکمل کی گئی ہے ۔24 مدارس میں بائونڈری والس کے کاموں کو انجام دیا گیا ہے اور 16 آرٹی سی بس شلٹرس کی تعمیر کیلئے شروع کردہ کاموں میں سے 14 کام مکمل کئے گئے ۔ پدا گلا لیول تازوے مکمل کیا گیا 22 مدارس میں زائد کلاس رومس کی تکمیل عمل میں لائی جارہی ہے ۔ 36 سی سی روڈس میں سے 35 مکمل کئے گئے اور 10 آنگن واڑی مدارس کی بائونڈری والس تکمیل کی جارہی ہے اور 8 آنگن واڑی مدارس میں سے 7 مکمل کئے گئے اور مدارس میں آئی سی پی کٹس ، ڈیجیٹل سنٹرس 16 پلانٹس کے لائٹس ، ہیڈالاک آٹو ٹرالی اور دیگر کاموں کو مکمل کیا گیا باقی کاموں کو وقت مقررہ پر انجام دینے کی ہدایت دی۔ اس اجلاس میں اڈیشنل کلکٹر وینکٹیش دھوترے ، ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ آفیسر چندر موہن ریڈی کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔