حلقہ لوک سبھا ظہیرآباد سے سریش شیٹکر کا بحیثیت کانگریس امیدوار اعلان

   

بی جے پی امیدوار بی بی پاٹل سے مقابلہ، مسلمانوں کے ووٹ فیصلہ کن
نظام آباد :9 ؍ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کانگریس ہائی کمان کی جانب سے حلقہ لوک سبھا ظہیر آباد کے امیدوار سریش شٹکر کے نام کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ نظام آباد لوک سبھا کانگریس امیدوار کے نام کو قطعیت دینے میں کانگریس ہائی کمان مختلف زاویوں سے جائزہ لینے کے اطلاعات ہے کانگریس پارٹی نے سابق رکن پارلیمنٹ سریش کمار شٹکر کو ظہیر آباد لوک سبھا سے آئندہ انتخابات کے لئے امیدوار کی حیثیت سے اعلان کیا ہے سریش کمار شٹکردو مرتبہ پارلیمنٹ کیلئے منتخب ہوئے تھے علیحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام کے بعد انہوں نے ناکامی کا سامنا کیا تھا اور 2018 ء میں نارائن کھیڑ سے رکن اسمبلی کی حیثیت سے مقابلہ کرتے ہوئے ناکام ہوئے تھے اور 2023 ء کے اسمبلی انتخابات میں دوبارہ نارائن کھیڑ سے مقابلہ کیلئے دلچسپ تھے ۔ کانگریس ہائی کمان نے انہیں نارائن کھیڑ کے بجائے ظہیر آباد حلقہ سے مقابلہ کرنے کی ترغیب دی تھی جس کی وجہ سے کانگریس پارٹی کی کامیابی کیلئے انتخابی مہم چلاتے ہوئے نارائن کھیڑ سے کانگریس پارٹی کی کامیابی میں اہم رول ادا کیا تھا مسٹر سریش شٹکر کا تعلق سیاسی گھرانے سے ہے ان کے دادا اپا رائو شٹکر اور والد شیو راج شٹکر آزادی کی تحریک میں حصہ لیا تھا اور سریش کمار شٹکرعلیحدہ تلنگانہ تحریک میں حصہ لیتے ہوئے تلنگانہ کے قیام میں اہم رول ادا کیا تھا حالیہ کاماریڈی دورہ کے موقع پر سریش شٹکر نے سیاست نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ تھا کہ کانگریس ہائی کمان انہیں ٹکٹ دینے کی صورت میں کامیابی کیلئے ہر ممکنہ کوشش کریں گے ۔حلقہ لوک سبھا ظہیر آباد میں کاماریڈی ضلع کے کاماریڈی ، یلاریڈی ، بانسواڑہ ، جکل اور میدک ضلع کے نارائن کھیڑ ، ظہیر آباد ، انگول شامل ہیں اور ظہیر آباد لوک سبھا حلقہ میں مسلمانوں کے ووٹ فیصلہ کن ہے اور ان کا مقابلہ بی جے پی کے امیدوار بی بی پاٹل سے ہے جبکہ بی بی پاٹل 2014 ء ، 2019 ء میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے حلقہ کی ترقی کو نظر انداز کرنے کی شکایت عام ہے اور ریاست میں کانگریس پارٹی کی لہر چل رہی ہے ۔ اور اس لہر میں سریش شٹکر کی کامیابی کس حد تک ممکن ہے یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا۔