حلقہ لوک سبھا نظام آباد میں کامیابی کیلئے شدید کشمکش

   

بی جے پی ، کانگریس اور بی آر ایس قائدین کی کورٹلہ کے ووٹرس پر توجہ
کورٹلہ /21 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ پارلیمنٹ نظام آباد سے بی آر ایس پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لینے والے باجی ریڈی گوردھن ریڈی کانگریس آئی پارٹی کے ٹکٹ پر حصہ لینے والے جیون ریڈی بی جے پی کے ٹکٹ پر حصہ لینے والے دھرم پوری اروند حلقہ اسمبلی کورٹلہ پر اپنی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں ۔ حالیہ ہوئے اسمبلی انتخابات میں بی آر ایس پارٹی کے امیدوار کلواکنٹلہ سنجے نے بی جے پی کے امیدوار دھرم پوری اروند کو 10 سے زائد ووٹوں سے شکست دیکر ایم ایل اے اسمبلی کورٹلہ منتخب ہوئے تھے ۔ جبکہ کانگریس آئی امیدوار جواڈی نرسنگ راؤ کو تیسرا مقام حاصل ہوا تھا ۔ حلقہ اسمبلی کورٹلہ کے انتخابات کی خاص بات یہ رہی کہ الیکشن سے چند دن قبل مسلمانان کورٹلہ کے دھرم پوری اروند کے خوف سے ووٹوں کی تقسیم ہونے نہ دیکر بی آر ایس پارٹی امیدوار مسٹر کلواکنٹلہ سنجے کی مکمل تائید کی تھی ۔ آج جبکہ فرقہ پرست عناصر ہندو مسلم کارڈ کھیلتے ہوئے حلقہ پارلیملنٹ نظام آباد سے کامیابی کیلئے کوشاں ہیں ۔ مسلمانان کورٹلہ کا جھکاؤ اس بار کانگریس آئی پارٹی امیدوار مسٹر جیون ریڈی کی طرف دکھائی دے رہا ہے ۔ حلقہ اسمبلی کورٹلہ ، مٹ پلی اور جگتیال کی عوام میں مسٹر جیون ریڈی کافی مقبول ہیں ۔ جیون ریڈی کو رکن پارلیمنٹ نظام آباد منتخب کرنے کیلئے جواڈی نرسنگ راؤ انچارج حلقہ اسمبلی کورٹلہ ، ریاستی قائد کانگریس آئی پارٹی جواڈی کرشنا راؤ ، کومی ریڈی کرمچند ایڈوکیٹ قائد کانگریس آئی پارٹی ترملا گنگادھر کانگریس آئی کورٹلہ ٹاون اور کانگریس آئی پارٹی کے قائدین و کارکن ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔ مرکز کی بی۸ جے پی کے دس سالہ حکومت اور ریاست تلنگانہ کی بی آر ایس پارٹی کی دس سالہ حکومت کی عوام دشمن پارلیسیوں سے عوام کو واقف کرواتے ہوئے کانگریس آئی پارٹی کے حلقہ پارلیمنٹ نظام آباد کے امیدوار جیون ریڈی کو رکن پارلیمنٹ نظام آباد منتخب کرنے کی اپیل کر رہے ہیں ۔ ریاست تلنگانہ میں جب سے کانگریس اقتدار میں آئی ہے بی آر ایس پارٹی اور بی جے پی کے کورٹلہ اور مٹ پلی کے قائدین و کونسلر کانگریس آئی پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔ کانگریس آئی پارٹی کی حلقہ اسمبلی وکرٹلہ میں دن بہ دن بڑھتی ہوئی مقبولیت کو دیکھ کر کانگریس میں نیا جوش و خروش پیدا ہوگیا ہے ۔ بی آر ایس پارٹی امیدوار باجی ریڈی گوردھن ریڈی جو حلقہ اسمبلی وکرٹلہ اور حلقہ اسمبلی حگتیال کی عوام کیلئے نئے ہیں ۔ حلقہ اسمبلی کورٹلہ میں ان کی کامیابی کیلئے مسٹر کلواکنٹلہ سنجے رکن اسمبلی کورٹلہ مسٹر کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ ڈسٹرکٹ صدر کانگریس آئی پارٹی و سابق ایم ایل اے حلقہ اسمبلی کورٹلہ جناب انم انیل صدر بی آر ایس پارٹی صدر منڈل بی آر ایس جناب راجیش بی آر ایس پارٹی کے کونسلر قائدین جناب باجی ریڈی گوردھن ریڈی کی کامیابی کے کوشاں ہیں ۔ بی آر ایس پارٹی کے قائدین کونسلر بی جے پی کے دس سالہ دور حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں سے عوام کو واقف کروا رہے ہیں ۔ وہیں جناب ریونت ریڈی چیف منسٹر تلنگانہ کی حانب سے الیکشن کے موقع پر کئے گئے وعدوں سے واقف کرواتے ہوئے کانگریس آئی پارٹی پر وعدہ خلافی کا الزام عائد کرتے ہوئے بی آر ایس پارٹی کو ووٹ دینے کی اپیل کر رہے ہیں ۔ دھرم پوری اروند جنہوں نے 2019 کے پارلیمانی انتخابات میں حلقہ پارلیمنٹ نظام آباد سے کامیابی حاصل کی تھی ۔ اسمبلی کے انتخابات میں حلقہ اسمبلی کورٹلہ کے انتخابات میں حصہ لیکر دوسرا مقام حاصل کیا تھا ۔ اپنی کامیابی کو لیکر پرامید دکھائی دے رہے ہیں ۔ دھرم پوری اروند بی جے پی کی ڈکٹیٹر شپ کو دیکھ کر بی جے پی کے قائدین حلقہ اسمبلی کورٹلہ میں بی جے پی کو چھوڑکر کانگریس آئی پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔ اپنے پانچ سالہ دور میں کئے گئے ترقیاتی و فلاحی اقدامات سے عوام کو واقف کرواتے ہوئے ووٹ مانگنے کے بجائے مذہبی جذبات کا سہارا لیکر جناب نریندر مودی وزیر اعظم کا سہارا لے رہے ہیں ۔