حماس۔اسرائیل جنگ: مکڈونلڈ کیلئے ڈروانا خواباسرائیلی فورسز کو مفت کھانا پیش کرنے کا شاخسانہ

   

دبئی: سال 2023 کے دوران آخری سہ ماہی بین الاقومی فوڈ چین مکڈونلڈ کے لیے مشرق وسطیٰ میں بطور خاص اچھی ثابت نہیں ہوئی ہے۔ غزہ جنگ کی وجہ سے بہت سی مارکیٹوں میں مکڈونلڈ کا بزنس اور آمدنی نیچے چلی گئی۔مشرق وسطیٰ میں مکڈونلڈ کے گاہکوں نے اس بات کا برا مانا کہ مکڈونلڈ نے غزہ میں لڑنے والی اسرائیلی فورسز کو مفت کھانا پیش کیا ہے۔ یہ اطلاع ماہ اکتوبر 2023 میں سامنے آئی۔ جب ابھی 7 اکتوبر سے شروع ہونے والی اسرائیل حماس جنگ اپنے ابتدائی دنوں میں تھی۔ان خبروں کا متعلقہ مکڈونلڈ فرنچائزیز میں فروخت پر کافی برا اثر ہوا۔ ان اثرات کے ازالے کیلئے عمان اور بعض دیگر جگہوں پر مکڈونلڈ کے فرنچائزیز نے غزہ میں امدادی سرگرمیوں کے لیے عطیات کا اعلان کرنا شروع کر دیا لیکن اس کے باوجود مشرق وسطیٰ میں بطور خاص مکڈونلڈ کی بائیکاٹ مہم کے اثرات موجود رہے۔