حماس 4 یرغمالیوں کی نعشیں اسرائیل کے حوالے کرنے تیار

   

بیروت؍ غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس رواں ہفتے چار اسرائیلی یرغمالیوں کی نعشیں اسرائیل کے حوالے کرے گی۔ حماس جمعرات کو ریڈ کراس کے ذریعے یرغمالیوں کی نعشیں اسرائیلی حکام کو سونپے گا، جبکہ ہفتے کے دن مزید تین یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا۔یہ پہلا موقع ہے جب جنگ بندی کے بعد حماس یرغمالیوں کی نعشیں واپس کررہا ہے۔ ان میں وہ یرغمالی شامل ہیں جو جنگ کے دوران بیماریوں یا اسرائیلی بمباری کے نتیجہ میں ہلاک ہوئے۔ 27 فروری کو مزید چار یرغمالیوں کی نعشیں حوالے کی جائیں گی۔ بدلے میں اسرائیل 7 اکتوبر کے بعد غزہ سے گرفتار کی گئی تمام خواتین اور بچوں کو رہا کرے گا۔ یہ تبادلہ اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کی رہائی کے ایک وسیع معاہدے کا حصہ ہے، جس پر مزید بات چیت متوقع ہے۔