بی جے پی رکن اسمبلی رگھونندن راؤ کا الزام
حیدرآباد۔یکم اپریل (سیاست نیوز) دوباک کے بی جے پی رکن اسمبلی رگھونندن راؤ نے الزام عائد کیا کہ انتخابی حلقہ میں ویجیٹیبل مارکٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے پہنچنے پر ٹی آر ایس کارکنوں نے روکنے کی کوشش کی ۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے چیف منسٹر سے سوال کیا کہ اگر ٹی آر ایس کے پروگرام میں دیگر پارٹیوں کے قائدین احتجاج کریں تو کیا حکومت خاموش رہے گی؟ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے مقبولیت سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر ٹی آر ایس قائدین رکاوٹتیں کھڑی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کے بارے میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر پولیس کو شخصی طور پر اطلاع دینے کے باوجود پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ رگھونندن راؤ نے بتایا کہ رکاوٹ پیدا کرنے والے ٹی آر ایس قائدین پر مقامی خواتین نے برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان پر حملہ کرنے کی کوشش کے باوجود پولیس نے ٹی آر ایس کارکنوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔ اس بارے میں ڈائرکٹر جنرل پولیس سے نمائندگی کی جائے گی ۔ رگھونندن راؤ نے کہا کہ تلنگانہ میں اپوزیشن ارکان اسمبلی کو تحفظ حاصل نہیں ہے ۔ ر