حوثیوں کا انجام بھی حماس کی طرح ہوگا:نیتن یاہو

   

تل ابیب : اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے یمن کے حوثی باغیوں کو دھمکی دی ہے جنہوں نے حالیہ ہفتوں میں دارالحکومت تل ابیب پر میزائل اور ڈرون حملوں میں اضافہ کیا ہے۔وزیر اعظم نیتن یاہو نے ہنوکہ کے موقع پر پلیٹ فارم ایکس پر اپنے اکاؤنٹ پر ایک بیان دیا۔نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ہم دشمنوں اور ان لوگوں پر حملہ کر رہے ہیں جو یہ سمجھتے ہیں کہ وہ ہماری زندگیوں کی ڈور کاٹنے جا رہے ہیں۔نیتن یاہو نے ایرانی نواز حوثیوں کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ حوثی وہ سیکھیں گے جو حماس، حزب اللہ، اسد حکومت اور دیگر نے سیکھا ہے ،اس میں وقت بھی لگے تو پروا نہیں مگر پورا مشرق وسطیٰ یہ سبق سیکھے گا۔