حوثیوں کے ڈرون نظام کو تباہ کر دیا ہے: امریکہ

   

واشنگٹن : امریکہ نے یمن کے ایرانی نواز حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں موجود ڈرون نظام تباہ کر دیا۔امریکی مرکزی کمان سینٹ کام نے اس حوالے سے اپنے بیان میں بتایا کہ گزشتہ روز طویل الفاصلہ ڈرونز نظام کو ہمارے بحری جنگی جہاز نے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا جس کا مقصد علاقے میں آزادانہ بحری آمدورفت کو یقینی بنانا ہے۔ واضح رہے کہ ایرانی نواز حوثیوں نے اسرائیل کے غزہ پر حملوں کے جواب میں یمنی ساحلوں کے قریب اسرائیلی کمپنیوں کے تجارتی جہازوں پر قبضہ اور بعض پر ڈرونز حملے شروع کر رکھے ہے جس پر متعدد کمپنیوں نے بحیرہ احمر میں اپنی آمدورفت روک رکھی ہے۔