حوثیوں کے 3 ڈرون طیارے تباہ

   

صنعا: یمن میں آئینی حکومت کے حامی عرب اتحاد نے ایک اعلان میں بتایا ہیکہ باغی حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب کی سمت بھیجے جانے والے 3 ڈرون طیاروں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔ معاند دہشت گرد حملوں کیلئے ڈرون طیارے بھیجے جانے کا مرکز یمن کا صوبہ الحدیدہ ہے۔ حوثی ملیشیا کی جانب سے بین الاقوامی انسانی قانون اور اسٹاکہوم معاہدہ کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے۔