حوثی باغیوں کی یمنی بینک کے نیٹ ورک پر قبضہ کی کوشش

   

صنعا: یمن میں حوثی ملیشیا کی جانب سے بینکنگ اور مالیاتی نظام پر قبضہ کرکے نت نئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ حال ہی میں حوثی ملیشیا نے برقی ریال (الیکٹرانک کرنسی) کیلئے راہ ہموار کرنا شروع کر دی ہے۔ عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق حوثی ملیشیا نے نئی برقی کرنسی جاری کرنے کے ذریعے ملکی نظام سے اقتصادی علاحدگی کی تیاری شروع کررکھی ہے۔ انہوں نے مقامی بینکوں کو عدن میں مرکزی بینک رابطہ منقطع پر مجبور کیا تھا۔