حوثی کے تین لیڈر بلیک لسٹ

   

نیویارک :اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یمن میں سرگرم مسلح حوثی ملیشیا کے تین اہم لیڈروں کو بلیک لسٹ کر دیا ہے۔ انہیں شورش زدہ ملک یمن کے امن، سلامتی اور استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا گیا ہے۔ ان میں ایک محمد عبد الکریم القمری ہیں، جو حوثی تنظیم کے عسکری جنرل اسٹاف کے سربراہ ہیں۔ دوسرے مارب علاقے میں پیش قدمی کرنے والے حوثی دستوں کے کمانڈر یوسف المدنی ہیں جب کہ تیسرے نائب وزیر دفاع صالح میسفر صالح ہیں۔