حوثی: ہم، اپنے فلسطین موقف کو تبدیل نہیں کریں گے

   

صنعاء : یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کے لیڈر عبدالملک الحوثی نے کہا ہے کہ ”ہم مسئلہ فلسطین پر اپنے موقف میں نہ تو کوئی تبدیلی کریں گے اور نہ ہی اس سے پیچھے ہٹیں گے”۔’عالمی یومِ قدس’ کی مناسبت سے منعقدہ تقریب” قدس پلیٹ فورم” سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ ”7 اکتوبر کو اقصیٰ طوفان کے آغاز سے ہی، فلسطینی عوام کے ساتھ تعاون کے لئے، ہم ہر ممکنہ کوشش کر رہے ہیں۔ ہم، مسئلہ فلسطین پر، اپنے موقف کو تبدیل نہیں کریں گے اور اس موقف سے ہرگز باز نہیں آئیں گے”۔عبدالملک نے کہا ہے کہ” جب تک فلسطین کو فتح نہیں ہو جاتی ہم باہمی تعاون کو مضبوط کرتے رہیں گے”۔واضح رہے کہ ایرانی حمایت کے حامل حوثی، غزّہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف ردعمل کے اظہارِ کے لئے، 31 اکتوبر سے یمن کے کھُلے سمندر میں اسرائیلی کمپنیوں کے تجارتی بحری جہازوں کو یا تو تحویل میں لے رہے ہیں یا پھر ان پر ڈرون اور میزائل حملے کر رہے ہیں۔حوثی کاروائیوں کے بعد بہت سے بحری کمپنیوں نے بحیرہ احمر میں سیرو سفر بند کر دیا ہے۔ امریکہ نے عالمی بحری تجارت کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہونے کو وجہ دِکھا کر 18 دسمبر کو بعض ممالک کے ساتھ اتحاد بنایا اور حوثی فورسز کے خلاف ”پاسبانِ خوشحالی آپریشن” کے نام سے ایک ”ملٹی نیشنل ڈیوٹی فورس” تشکیل دینے کا اعلان کیا تھا۔یمن میں حوثیوں کے زیرِ کنٹرول علاقوں پر امریکی اور برطانوی حملوں کے بعد حوثیوں نے جاری کردہ اعلان میں کہا تھا کہ مذکورہ دونوں ممالک کے تمام بحری جہازوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔