حکومت روزگار کارکنان کو صرف دھوکہ دے رہی ہے :پرینکا

,

   

نئی دہلی26مارچ(سیاست ڈاٹ کام )کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ اب واضح ہوگیا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت دیہی علاقوں میں کام کرنے والے نوجوانوں کو صرف دھوکہ دے رہی ہے اور روزگار کارکنان ،ٹینیکل اسسٹنٹ ،اڈیشنل اسسٹنٹ افسران کی مدد کرنے کا اس کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔محترمہ گاندھی نے منگل کو کہا کہ روزگار کارکنان کو مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار منصوبہ(منریگا)میں مدد کرنے کے لئے تعینات کیاگیا تھا لیکن گاؤں سبھا سے لے کر بلاک سطح تک ہر کام انہیں ہی کرنا پڑرہا ہے ۔یہی حال ٹیکنیکل اسسٹنٹ اور اڈیشنل اسسٹنٹ افسروں کا بھی ہے ۔ان سے من مرضی کام لیا جارہا ہے لیکن ان کو مستقل نہیں کیا جارہا ہے ۔کانگریس جنرل سکریٹری نے ٹویٹ کیا’’روزگار کارکنان کی تقرری منریگا کو چلانے کے لئے ہوئی تھی مگر آج انہیں گرام سبھا سے لے کر بلاک سطح تک ہر کام کرنا پڑ رہا ہے ۔یہی حال ٹیکنیکل اسسٹنٹ اور اے پی او کابھی ہے ۔ان میں سے کوئی مستقل نہیں ہے ان کی مدد کرنے کا حکومت کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔کمیٹی بناکر ان کو بس دھوکہ دیا جارہا ہے ‘‘۔